لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ کی احتجاجی مظاہروں کیلئے مال روڈ کی بجائے کوئی اور جگہ مختص کرنے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور۔منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں حنا پرویز بٹ نے اپنی قرارداد میں کہا کہ یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ مال روڈ پر آئے روز احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے بچنے کی خاطر احتجاج کیلئے ناصر باغ یا کوئی اور جگہ مختص کر دی جائے جہاں لوگ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں۔قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔