لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیات ملک و قوم کیلئے لازم ہو چکی ہے ‘ادار وں کو مضبوط کر نے کیلئے ان کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نا ہوگا ورنہ ملکی مسائل ختم نہیں ہوسکتے ‘ مہنگائی اور بیڈ گورننس غر یبوں کا خون چوس رہی ہے ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں‘ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے ‘دونوں ملک کیلئے ناسور ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں جن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہاعمران خان ہی اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘تحر یک انصاف اصولوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔