خبرنامہ پنجاب

احتساب کےنام پر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے: حمزہ شہباز

لاہور: (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ، عمران خان قوم کا وقت ضائع کرنے کے بجائے صوبے میں دھیان دیں ، پاکستان کے عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے ، عمران خان کی ایک جانب قبضہ گروپ اور ایک جانب قرضہ معاف کرانے والا کھڑا ہوتا ہے ۔ حمزہ شہباز نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے صوبے پر دھیان دیں ، قوم کا وقت ضائع نہ کریں ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمارا دامن صاف ہے ، ہیلی کاپٹر میں آنے سے عزت نہیں ملتی ، عزت ایمانداری میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا اکتیس اگست کو پنڈدادن خان میں ہونیوالے ضمنی الیکشن بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔