احد چیمہ الحرم سٹی کے پارٹنر نکلے، نیب ذرائع
لاہور: (ملت آن لائن) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی الحرم سٹی پراجیکٹ میں پارٹنرشپ ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں الحرم سٹی بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے، انہوں نے دو پارٹنرز کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ بنایا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ اس میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار ہیں جبکہ دوسرے پارٹنر پیراگون کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا ہیں۔ احد چیمہ نے چیئرمین ایل ڈی اے کی حیثیت سے اس سوسائٹی کی منظوری دی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سے متعلق مزید معاملات کی تصدیق کے لئے اداروں سے ریکارڈ مانگا ہے۔