خبرنامہ پنجاب

ادارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس:”(ملت+اے پی پی) لاہورہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ ادارے ہمیشہ میرٹ پر بنتے ہیں، ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا اور نئے آئیڈیازکو آگے لانا ہوگا۔ جوڈیشل اکیڈمی میں لاہورہائیکورٹ کے ڈیڑھ سوسالہ جشن کے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ٹیم ورک کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا ، ہمیں لوگوں کیلئےآسانیاں پیدا کرنا ہونگی ۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس چیمبر کے دروازے تمام ملازمین کے لئے یکساں کھلے ہیں، ہم ایک خاندان کی مانند ہیں، ہمارے دکھ درد سانجھے ہیں۔