خبرنامہ پنجاب

اراضی اسکینڈل،جعلسازوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

لاہور: (ملت+اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے نوسربازوں کو فوری پکڑنے کا حکم دے دیا۔ مستقبل کی حکمت عملی کے لئے ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا۔ ملک کے سب سے بڑے جعل سازی اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سیکریٹری بورڈ آف ریونیو، ڈی جی ایل ڈی اے اور سیکریٹری لائیو اسٹاک پر مشتمل وزیراعلیٰ پنجاب کی قائم کردہ کمیٹی نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔