خبرنامہ پنجاب

اسسٹنٹ ڈرایؤر کی غفلت انجن ریلوے ٹریک سے اترگیا

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی) اسسٹنٹ ڈرایؤر کی غفلت انجن کا رخ تبدیل کر تے ہو ئے انجن ریلوے ٹریک سے اتر گیا متعدد گا ڑیوں کی آمدو رفت عارضی طور پر معطل تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر انجن کا رک تبدیل کر نے کے لیے گھو منے والے پلیٹ فارم پر لا یا گیا اسسٹنٹ ڈرایؤر عمیر نے پٹڑی چیک کیے بغیر انجن ڈرایؤر کو گرین سگنل دے دیا ڈرایؤر نے انجن چلایا پٹری درست نہ ہو نے کی وجہ سے انجن ریلوے ٹریک سے اتر گیا جس کی وجہ سے اسٹیشن پر گاڑیوں کی آمدو رفت عارضی طور پر معطل ہو گئی 2گھنٹے بعد انجن کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا ۔