خبرنامہ پنجاب

اسلامی نظام کا نفاذ؛ دوہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد: (آئی ائن پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں اسلامی نظام اور شریعت ایکٹ نافذ کرنے کی درخواست پر سیکرٹری قانون ، سپیکر قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان میں اسلامی نظام اور شریعت ایکٹ نافذ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست ایک شہری عبدالجلیل نے اپنے وکیل توفیق آصف کے ذرئعے دائر کی تھی ۔ توفیق آصف ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شریعت ایکٹ کے تحت پاکستان میں اسلامی قانون نافذ العمل کیا جائے ۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری قانون، سپیکر قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ مقدمے کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی ۔