خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد، سرچ آپریشن میں 7 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور گولیاں برآمد

اسلام آباد (آئی این پی) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا کے علاقے پنڈ سنگرال اور مہرابادیہ سے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 120 گھروں کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔(اح)