اسلام آباد (آئی این پی) پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے نیوشکریال، گارڈن ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران افغانیوں سمیت 12 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے نیوشکریال، گارڈن ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا، جس دوران 100گھروں کی تلاشی لی گئی اور 150کے قریب شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران افغانستانیوں سمیت 12 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والے مشکوک افراد سے بغیر لائسنس 30بور پسٹل برآمد کئے گئے، مشکوک افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ کھنہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔(اح+م م)