خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد:قانون نافذ کرنے والےاداروں کا سرچ آپریشن،34 مشتبہ افراد زیرحراست

اسلام آباد(آن لائن) پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں نے ایکسپریس ہائی وے کے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 34مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد جس میں مختلف نوعیت کی چالیس گنز اور پستول شامل ہیں،سرچ آپریشن کھنّہ ، پنڈوڑیاں ، غوری ٹاؤن میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں نے ایکسپریس ہائی وے کے ملحقہ علاقوں کھنّہ ، پنڈوڑیاں ، غوری ٹاؤن مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 34مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ گرفتار ہونے والے مبینہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود جس میں مختلف نوعیت کی چالیس گنز ،پستول اور گولیاں شامل ہیں۔