اسلام آباد:(اے پی پی)دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔ ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہاوسز سمیت کسی بھی مقام پر ٹہرنے والے لوگوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہاوسز سمیت کسی بھی مقام پر ٹہر نے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی شخص مکان کرائے پر دے یا زمین دے تو بھی متعلقہ تھانے میں کوائف دینا ہونگے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ پولیس کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے پابندی دوماہ تک لاگو ہوگی۔