اسلام آباد :(آئی این پی)اسلام آباد میں پولیس ،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں،رینجرز اور پولیس نے آبپارہ مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران نو ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک خاتون سمیت بارہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔زیر حراست افراد سے تھانہ آبپارہ میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔