اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں غیرت کے نام پر 15سالہ لڑکی کو والد نے گولی مارکر قتل کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد گرفتار دے دی۔ واقع منگل کی صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ملزم نے بیٹی کو اپنے گھر اندر گولی ماری۔ ملزم اسلام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ مہرعلی جودہ روڈ ای-13 کا رہائشی ہے۔