خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: اسسٹنٹ کمشنرکا ہوٹلوں پر چھاپہ

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹلوں پر غیرمعیاری اشیا کے استعمال پر جرمانے عائد کردیے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے ہوٹلوں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران جہاں سحری بنانے کے لیے نہ صرف ناقص تیل استعمال کیا جا رہا تھا، بلکہ چکن اور گوشت حفظان صحت کے مطابق نہیں تھا۔ ہوٹلوں کے کچن میں صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹلوں پر جرماے عائد کردئیے۔