خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: افغان شہری سمیت 15 افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی) پولیس اور قانون نافذکرنے و الے اداروں نے تھانہ کھنہ کی حد ود میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک افغان شہری سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا ‘ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ منگل کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ کھنہ کی حدود میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک افغان شہری سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا اور گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے 30 بور کے 6 پستول ایک 32 بور پستول ‘ 2 ریپیٹرز اور 6 بارہ بور رائفلز برآمد کی گئیں۔ ۔۔۔(رانا)