خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے 24تاریخ کے جلسے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا۔وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کرے۔ 24تاریخ کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ جن امور پر پی ٹی آئی قیادت سے گفت و شنید ہونی ہے ان میں سر فہرست اس بات کی گارنٹی ہو کہ مقررہ وقت کے بعد تمام شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روز مرہ کے معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔