خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد ایئرپورٹ؛ مسافرسےہیروئن برآمد؛ملزم گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے میلان جانے والے مسافر قاسم سے 6 کلو سے زائد ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم قاسم کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے اٹلی جارہاتھا۔ملزم نے ہیروئین اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی۔