خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: جعلی پاسپورٹ پربیرون ملک سفرکرنے والا مسافرگرفتار

راولپنڈی: (اے پی پی) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کوجعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عصمت خان ہے اور مبینہ طور پر افغان شہری ہے، اس کا نام جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔