خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: سرچ آپریشن، 6 افغانیوں سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی) ترنول میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغانیوں سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور جعلی دستاویزات برآمد کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے اسلا م آباد کے علاقے ترنول میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ‘ منشیات اور جعلی دستاویزات برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔ ۔۔۔(رانا)