خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن؛اٹھارہ مشتبہ افرادگرفتار

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے غوثیہ ٹاؤن ، کورنگ نالہ اور گردونواح میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن ۔ دوران آپریشن اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کے علاقے غوثیہ ٹاؤن کورنگ نالہ اور گردونواح میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول 30 بور ،222 گولیاں اور 12بوتل شراب بھی برآمد کرلی ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں وفاقی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کا آغاز کررکھا ہے جس کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آئے روز سرچ آپریشن کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جارہاہے سکیورٹی فورسز کواس حوالے سے انتہائی اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں (ر اش د )#/s#