اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں خانہ شماری 25اپریل جبکہ مردم شماری 28اپریل سے ہوگی‘ مردم و خانہ شماری کے لئے اسلام آباد کو 135 سرکل میں تقسیم کردیا گیا جبکہ فوج اور سول اہلکاروں کی 652ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں تین روزہ خانہ شماری کا عمل پچیس اپریل سے شروع ہوگا جبکہ مردم شماری اٹھائیس اپریل سے شروع ہوگی۔ مردم شماری کے لئے اسلام آباد کو 135 سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے فوج اور سول اہلکاروں کی 652ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں