خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری

اسلام آباد: (اے پی پی) اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں بجلی چوروں نے ڈیڑھ دو سو کنڈے ڈال رکھے ہیں ۔ چالاک چور ٹیلیفون کے تاروں کے ذریعے بجلی چرا رہے ہیں ۔ علاقہ مکین کنڈا مافیا اور آئیسکو حکام میں ملی بھگت کی دہائی دیتے ہیں ۔ شہریوں کے بقول آئیسکو حکام شکایات کے باوجود بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہے ۔ ہائی وولٹیج کے باعث متعدد بار تار گرنے سے کئی بچوں کو کرنٹ لگ چکا ہے ۔ دنیا ںیوز نے آئیسکو حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔