خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن، 6 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد میں پولیس

اسلام آباد میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن، 6 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پولیس اورحساس اداروں نے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے سہالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پٹھان کالونی اورملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 75 گھروں کی مکمل تلاشی اوران میں رہائش پزیر 82 افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 مشکوک افراد کو گرفتارجب کہ اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کو سہالہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔