خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی

اسلام آباد: (آئی این پی) ایکسپریس ہائی وے پر دوران گشت ایگل اسکواڈ کے جوانوں نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے بشارت نامی ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔