اسلام آباد:(اے پی پی)اسلام آباد میں سہالہ کے علاقے سے پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے سہالہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا ہے ۔ لاش کا گلہ بھی کاٹا ہوا ہے، شخص کی عمر تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہے، لاش کی لاحال شناختی نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔