اسلام آباد (آئی این پی) پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے ترنول میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان باشندے اور 25 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا، مشترکہ آپریشن میں 400افراد کی تلاشی لی گئی۔بدھ کو رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران 6 افغان باشندے اور 25 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سرائے خربوزہ، مدینہ ٹاؤن، ڈھوک عباسی، ڈھوک پراچہ سمیت 400گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔(اح)