خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد ہائیکورٹ:سابق صدرآزاد کشمیر کے بیٹے کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد: (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور محسن اختر کیانی شامل ہیں، نے سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے راجہ بابر ذوالقرنین کے خلاف کارکے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران نیب سے تعاون نہیں کیا، تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے آف شور کمپنی کے مالک ہونے کا ثبوت ملا، ملزم کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔