اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادمیں مری روڈ پر واقع مل پور کے مقام پرہائی ایس اور ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ہائی ایس کا ڈرائیور اور 2مسافر شامل ، حادثے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ بارش اورتیز رفتار ی کے باعث پیش آیاہے۔