خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد:پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

اسلام آباد:(آئی این پی ) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ اسلام آباد میں ایس آئی یو کی کارروائی پانچ رکنی ڈکیت گروپ گرفتار پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹتا تھا ۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ بہارہ کہو میں واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل بھی کیا جبکہ ہائی وے پر 27 لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی کی ۔ ملزمان کی کارروائیاں اتنی بڑھیں کہ ایس آئی یو کو میدان میں آنا پڑا ، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کو قابو کیا ۔ گرفتار ہونیوالوں میں ملزم سجاد ، رضوان ، اسحاق، شہزاد اور ابراہیم شامل ہیں ۔