خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد: تحریک انصاف کی ریلی کپتان کی کارکنوں سے یوم تاسیس میں شرکت کی اپیل

اسلام آباد:(آئی این پی) جنونیوں کا خون گرمانے کیلئے جلسے سے پہلے تحریک انصاف کی ریلی۔ نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی۔ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس پر وزیراعظم کے چیف جسٹس کو خط اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تحریک انصاف کی کار اورموٹر سائیکل ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوئی اور شہر اسلام آباد کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی ایف نائن پارک جاکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کی۔ دوسری جانب میٹنگ میں پاناما لیکس کی تحقیقات پر تحریک انصاف کے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مطالبہ کیا گیا چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو بین الاقوامی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل ہونی چاہیں۔ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کی۔ دوسری جانب میٹنگ میں پاناما لیکس کی تحقیقات پر تحریک انصاف کے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مطالبہ کیا گیا چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو بین الاقوامی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل ہونی چاہیں۔