اسلام آباد(اے پی پی)پولیس نے منشیات فروشی اور کار چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر کے 2کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ اسلام آباد میں تھانہ نون پولیس نے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کر کے منشیات فروشی اور کار چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 2کلو 200 گرام چرس اور ایک کرولا کار برآمد کر لی گئی- پولیس کے مطابق برآمد شدہ کار لاہور کی چوری شدہ پائی گئی ، ملزمان میں راہ جان ،زرینہ بی بی، محمد وقاص اور کار چور سیار خان شامل ہیں۔