خبرنامہ پنجاب

اسلام آباد میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا

اسلام آباد: (اے پی پی) اسلام میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، شہری روزہ رکھ کر دن بھر پانی کی تلاش میں خوار ہوتے ہیں مگر مراد پھر بھی بر نہیں آتی ۔ کہتے ہیں سی ڈی اے سفید ہاتھی بن گیا ، وزیر اعظم اسلام آباد میں پانی کی قلت کا نوٹس لیں ۔ سورج سوا نیزے پر اوپر سے رمضان ایسے میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین سے پانی غائب ، شہری بوند بوند کو ترس گئے ۔ شہری کہتے ہیں روزے میں بھی وضو کے لیے پانی ہے نہ نہانے کے لیے ۔ یہ اسلام آباد ہے یا کوئی گائوں ۔ روزہ رکھ کردن بھر پانی کے لیے خوار ہوتے ہیں ، سی ڈی والے ٹینکر مافیا سے ملے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی کی بوسیدہ لائنوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ جو پانی آئے وہ تو پھٹی لائنوں کی وجہ سے ضائع نہ ہو ۔