اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈمپر پل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور ہیلپر دونوں جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پل کے نیچے سے گزرنے والے ڈمپر کا ہائیڈرالک سسٹم اچانک کھل گیا اور وہ اوپر پل سے جا ٹکرایا۔ پیچھے سے آنے والی کار اور موٹر سائیکل سوار بھی ڈمپر میں آ لگے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تباہ شدہ ڈمپر سے ڈرائیور محمد امیر اور ہیلپرعبد الرزاق کو نکالا کر اسپتال پہنچایا مگر دونوں جانبر نہ ہو سکے۔