اسلام آباد:(اے پی پی)اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی میٹرک کی اسناد جعلی نکلیں،تھانہ شمس کالونی میں 3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ہیڈکوارٹر رانا طاہر نے جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات دیدیے ہیں۔