خبرنامہ پنجاب

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 66فیصدتک اضافہ

لاہور(ملت+اے پی پی) پرچون و تھوک ما رکیٹوں میں منا فع خوروں نے اشیا خورونوش کا سرکا ری نرخ نامہ ہوا میں اڑا دیا ،شہر کی تمام بڑی ما رکیٹوں میں اجناس مقرر قیمتوں سے 66فیصد تک زائدمیں فروخت ہوتی ر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اشیا خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ڈی سی او نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد اور منافع خوروں کو گرفتار کروایا جائے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خورونوش کی نئی پرچون کی قیمتوں میں چاول باسمتی سپر نیا90 روپے فی کلورکھا گیا جبکہ پرچون مارکیٹ میں 110روپے فی کلو فروخت ہوتارہا، اسطر ح چاول باسمتی سپر پرانا100 کے بجائے 120 ، دال چنا باریک155 کے بجائے 165 ، دال چنا سپیشل162کے بجائے 175 ، دال مسور باریک140 کے بجائے 150 ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ180 کے بجائے 200 ، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ165 کے بجائے 180 ، مونگ دال دھلی ہوئی 110 کے بجائے 120 ، کالے چنے موٹے لو کل150کے بجائے 170 ، سفید چنے مو ٹے امپورٹڈ152 کے بجائے 170 ، بیسن160کے بجائے 180 ، سرخ مرچ کندری210 کے بجائے 350 ، چینی سفید62 کے بجائے 66روپے فی کلوفروخت ہوتی رہی ، روٹی 100گرام 6 کے بجائے 8 ، خمیر ی روٹی100گرام 8 کے بجائے 10روپے میں بکتی رہی جبکہ دودھ فی لٹر 70 کے بجائے 80روپے ، مٹن700 کے بجائے 850 اور بیف325 کے بجائے 400روپے فی کلو فروخت کیا گیا ۔