اسلام آباد:(اے پی پی)پرویز رشید نے کہا ہے جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق بحث نہیں چھیڑنی چاہیئے ، قومی سلامتی کے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیئے ، پیپلز پارٹی نے پانچ سال باتوں میں گزار دئیے ، اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کر سوچ کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیا ، کہتے ہیں تمام اداروں کو احترام کی نظر سے دیکھنا ہے ، جو ادارے سیاسی بیان نہیں دے سکتے ان سے متعلق ایسی بحث نہیں چھیڑی جانی چاہیئے جو ان کے کام پر اثر انداز ہو ۔ وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے دور حکومت پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا ۔ اعتدال پسندوں کو آگے بڑھ کر سوچ کی تبدیلی میں کردار ادا کرنا ہوگا ۔ امن کو قائم کرنے کےلیے ہماری مسلح افواج کام کر رہی ہیں ۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کارکردگی کی بنا پر ووٹ ملیں گے ۔