لاہور۔(ملت آن لائن)اعجا ز آرٹ گیلری کے زیر اہتمام موجودہ دور کے احوال اور طرز زندگی کے حوالے سے ’’پریذنٹ آف پریزنٹس‘‘ کے عنوان سے نادر و نایاب فن پاروں کی نمائش آج شام 5 بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر انسٹیٹیوٹ فارآرٹ اینڈ کلچر پروفیسر ساجد حیدر ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت محمد سلمان کریں گے۔نمائش میں مختلف فنکاروں کی جانب سے تیار کردہ دیدہ زیب فن پاروں کو نمائش کے لیے گیلری میں رکھا جائے گا۔تقریب کے دیگر شرکاء میں حراء صدیقی، رضوان علی ،ثناء سعید اور محمد سلمان و دیگر شامل ہیں۔