خبرنامہ پنجاب

افتخارچودھری کو بلٹ پروف گاڑی کیس پر فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد:(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے سے متعلق کیس میں وفاق کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ آج سنائے گی ۔ جسٹس نور الحق قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 7 مارچ 2016 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور افتخار چودھری کے وکلا کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن کو سنے بغیر بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے صرف تین ماہ کے لیے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی منظوری دی ۔ سابق چیف جسٹس کے وکیل شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ افتخار محمد چودھری کو سیکورٹی خدشات سے خود وزارت داخلہ نے آگاہ کیا جن دہشت گردوں سے ان کی جان کو خطرہ تھا کیا اب وہ دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔