خبرنامہ پنجاب

افضل خان نےعدالت سےمعافی ملتےہی نیا یوٹرن لےلیا

اسلام آباد (آئی این پی) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ ریاض کیانی پر دھاندلی کا الزام واپس نہیں لیا، میں نے صرف ان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی ہے، دھاندلی پر کلین چٹ نہیں دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق افضل خان نے معافی ملتے ہی نیا یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کیانی کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی ہے، ان پر لگائے گئے الزام واپس نہیں لئے اور دھاندلی کروانے پر انہیں کلین چٹ نہیں دی۔ افضل خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ دار فخر الدین جی ابراہیم اور اراکین ہی تھے، میں نے پہلے دن سے جو کہا تھا اپنے ایک ایک الزام پر قائم ہوں اور 2013ء کے انتخابات میں جو الیکشن کمیشن کے ارکان نے دھاندلی کروائی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کیانی 79سال کی عمر میں ہیں اور ان کی عمر کے احترام میں اسے معافی مانگی مگر الزامات واپس نہیں لیئے۔(اح)