قصور۔(اے پی پی)باشعورعوام کا وزیراعظم محمدنوازشریف کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتمادہے‘تبدیلی ملکی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹیں ڈالنے سے نہیں عوام کی خدمت سے آتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمد خاں نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والے ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے‘ پاکستان بتدریج بہتری کی طرف جارہاہے‘ اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا اور پاکستان میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہونگے۔ ملک رشید نے کہا کہ حکو مت نے معیشت کو درست سمت پر ڈال دیاہے جسکی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہو گی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ۔