غازی آباد (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اللہ کادیا ہوا نظا م حیات پوری دنیا کی انسانیت کے لیے امید کی واحد کرن ہے،قران وسنت کی حقیقی روح کے ساتھ یہ نظام دنیا کے کسی ایک خطے میں نافذ ہوگیاتوسارے کے سارے باطل ہائے نظام ڈھرام سے گرجائیں گے،انسانیت اس نظام کی فیوض وبرکات سے مستفید ہوگی،ریاستیں کی ریاستیں حلقہ بگوش اسلام ہوں گی،اس خطرے کے پیش نظر پور ا کا پوراباطل نظام اور اس کے پشت پناہ مملکتیں غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد کرنے والی اسلامی تحریکوں کے خلاف صف آراہیں، امت مسلمہ کے ہر فرد پر اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا فرض اورقرض ہے،اسلام بحیثت نظام حیات آج مغلوب ہے اس کو غالب کرنے کی جدوجہدکرناہرمسلمان کادینی او رایمانی فریضہ ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع عبیدلرحمان عباسی اور افتخار عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ خطہ ہمار ے اسلاف نے مقدس جہاد کے ذریعے آزاد کروایاتاکہ یہاں اسلام کے عادلانہ اور امنصفانہ نظام کو نافذکیا جائے،وزیر اعظم آذان دیں،صدر جماعت کروائیں اور چیف جسٹس کے ہاتھ میں قران ہو وہ اس کے مطابق فیصلے کریں،یہ تھا وہ مقصد جس کی خاطر لوگوں نے اپنی سروں کی فضل کٹوائیں،ہمارے اسلاف نے اللہ سے عہد کرکے یہ خطہ آزاد اور پاکستان بنایاتھاکہ وہ ان خطوں میں اللہ کانظام قائم کریں گے،اس اجتماعی بدعہدی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم مسائل کا شکار ہیں،اللہ ناراض ہے،سودی معیشت نے ہمارے اندر اخلاقی قدر یں ختم کردیں،سودی نظام اللہ سے جنگ کے مترادف ہے،جو قوم اللہ سے جنگ کرے گی اللہ اس قوم پر اپنے انعاما ت اورکرم کیسے کرے گا،آج اگر پاکستان اور آزاد کشمیرمیں اسلام کامکمل نظام نافذ کیا جائے تو اللہ زمین کے اندر سے خزانے نکال دیں گے اور اوپر سے بارش کی نعمت برسائیں گے یہ خطہ دنیا کے لیے رول ماڈل بن جائے گا،ایٹمی پاکستان دنیا کی رہنمائی کرے گا،کشمیرکی آزادی کی مسافت ایک دن سے دور نہیں ہوگی،کشمیرایک پکاہواپھل ہے صرف حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔پانچ لاکھ شہداء کا خون اس تحریک میں گرا ہے ،اس خطے کو آزاد ہونے سے ہندوستان کیسے روک سکتاہے،ہندوستان کے ہاتھوں سے کشمیرنکل چکاہے،ہندوستان پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکاہے،کشمیرکی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے ایسے میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کیاجائے جس سے تحریک کو نقصان ہو،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے عوام کو سیاسی اورآئینی حقوق دیے جائیں،این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیاجائے،قدرتی وسائل سے ان خطوں کو وسائل صوبوں سے زیادہ دیے جائیں تاکہ یہ رول ماڈل بنیں مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے باعث ترغیب ہو۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرمیں وہ مشن لے کر چل رہی ہے جو انبیاء کا مشن تھا ،نوجوانوں کو مغربی تہذیب سے نکال کر اسلامی تہذیب آپنانے کی دعوت داور ترغیب د ے رہی ہے بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کابندوبست کررہی ہے،یتیم اور غریب بچوں کی کفالت کررہی ہے،بے سہارا لوگوں کا سہارا بن رہی ہے،لوگوں کو دین کی طرف دعوت دے رہی ہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے اس کے اندر مورثیت نہیں ہے،کرنل رشید عباسی مرحوم اور ان کے ساتھوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہاں جماعت اسلامی مضبوط قوت ہے،یہاں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا،اسمبلی کے فورم پر بات کروں گا،جماعت اسلامی کے کارکن کمیٹیاں تشکیل دیں سکیموں کی مانٹرنگ کریں ،کرپش کرنے والوں کو بے نقا ب کریں راجہ فاروق حیدر نے کرپشن کے خاتمے کا علان کی ہے جو خوش آئند ہے اس کو عملی جامعہ پہنائیں،اب سیکمیں کاغذوں میں نہیں زمین پر نظر آئیں گی،جو کرپشن کرے گا اس کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا،پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس سے مایوسی ختم ہوئی ہے ۔