اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) الیکشن کمیشن نے میئرر اولپنڈی سردار نسیم کو نااہل قرار دے دیا،سردار نسیم پر الیکشن کے دوران انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئرراولپنڈی سردار نسیم کو نااہل قراردے دیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا،میئر راولپنڈی سردار نسیم کے خلاف 2درخواستیں دائر کی گئی تھیں،سردار نسیم پر انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔