لاہور:(ملت آن لائن)تاجر رہنما و ممبر لاہورچیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے امریکہ کی طرف سے آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ پیکیج نہ دنے کی وارننگ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں قائم ہونے والی نئی جمہوری حکومت سے چین سے بڑھتے ہوئے تعلقات سے خوفزدہ ہے،انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے سفیروں کی عمران خان کو مبارکباد کیلئے آنا اور چین کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرض دیناملکی معیشت کیلئے استحکام کا باعث ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز اسلم نے کہا کہ ملک میں نئی جمہوری حکومت کے خدو خال واضح ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آرہی ہے ،روپیہ مستحکم ہونے سے حکومتی قرضوں میں بھی600 ارب کے قریب کمی آئی ہے،انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت ملکی معیشت کی بہتری اور صنعتی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے تاکہ صنعتیں ترقی کرکے ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔