انتخابی اصطلاحات 2017 کیخلاف درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی اصطلاحات بل 2017 کے خلاف درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نشاندہی کی کہ اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ کے روبرو بھی زیر سماعت ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ اس درخواست پر ابھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ کل تک سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پیش رفت کے بارے آگاہ کریں۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کی جانب سے درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ انتخابی اصطلاحات بل کی منظوری سے عدالت کے احکامات پر نااہل ہونے شخص کے لئے سیاسی جماعت کی صدارت کا راستہ ہموار کیا گیا ہے جو قانون کی دجھیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابی اصطلاحات بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی نفی ہے او نئے قانون سے نہ صرف جمہوریت بلکہ جمہوری ادارے بھی کمزور ہوں گے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پارلیمنٹ کسی ایک شخص کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ عوامی مفادات کے لئے قانون سازی کرتی ہے اس لیے انتخابی اصطلاحات 2017 کو کالعدم قرار دیا جائے۔