لاہور (آئی این پی) معروف ادیب اورافسانہ نگار انتطار حسین شدید علیل ہیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے انتظار حسین کیلئے گلدستہ بھجوایا اور اعلان کیا کہ انکے علاج ومعالجے کےتمام اخراجات حکومت برداشت کریگی ۔
اردو ادب کی عہد ساز اور لیجنڈری شخصیت انتظار حسین علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق 93 سالہ انتظار حسین پہلے شوگر کے مریض تھے اب انہیں نمونیا اور گردوں کا عارضہ بھی لاحق ہوگیا ہے ۔
انتظار حسین کے عزیز جعفر عباس نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹر ان کی مسلسل دیکھ بھال کر رہے ہیں۔وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نے انتظار حسین کیلئے گلدستہ بھجوایا اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ انتظار حسین کے علاج ومعالجہ کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کریگی