لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی آئی،تعلیم، صحت اور امن کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں،آئی ٹی سے استفادہ کر کے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے میکنزی کے ایم ڈی ڈومنیک بارٹن نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، آئی ٹی سے استفادہ کرتے ہوئے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن کیلئے انقلابی اصلاحات کی ہیں، انفراسٹرکچر کے شعبے میں نمایاں ترقی آئی۔(اح