ملتان۔(ملت آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ 2018ء کے پیر کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق 50.25فیصد طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پاس ہونے کی شرح 64.12فیصد رہی، اسی طرح پری انجینئرنگ میں 58.56فیصد ،جنرل سائنس میں 38.19فیصد، کامرس میں 47.33فیصد اور ہیومنٹیز گروپ میں 39.21فیصد رہی جبکہ امتحان میں شامل ہونیوالے 68879طلباء وطالبات میں سے 34610پاس ہوئے اور مجموعی طورپر پاس ہونے کی شرح 50.25فیصد رہی،انہوں نے بتایا کہ ریگولر 63013امیدواروں میں سے 32501جبکہ پرائیویٹ 5866امیدواروں میں2109امیدوار پاس ہوئے ، اس طرح ریگولر امیدواروں میں پاس ہونے کی شرح 51.58فیصد جبکہ پرائیویٹ میں 35.95فیصد رہی۔