لاہور۔(ملت آن لائن)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (ضمنی) امتحان2018 ء اپنے شیڈول کے مطابق سر انجام پا رہا ہے، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے بتایا کہ 05نومبر بروزپیر صبح اور شام کے سیشن میں ہونے والے پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، طالب علم وقت مقررہ سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچ جائیں تاکہ اُن کے لیے کوئی مشکل پیش نہ آئے،کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے جو پیپرز منسوخ کیے گئے ہیں اُن کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔