خبرنامہ پنجاب

اورنج لائن سی پیک؛ عدالت سےرجوع

لاہور:(آئی این پی) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ ہونے کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ سوسائٹی کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی ہیں اور اب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ہوسکتا اس لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنانے کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے ۔